ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کوہلی آئی پی ایل کیلئے ٹیسٹ میں نہیں کھیلے:ہاج کاطنز

کوہلی آئی پی ایل کیلئے ٹیسٹ میں نہیں کھیلے:ہاج کاطنز

Mon, 27 Mar 2017 19:16:06  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق بلے باز بریڈ ہاج نے عجیب سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ میں نہیں کھیلنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اگلے ماہ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے خود کو بچا کر رکھ رہے ہیں۔ہاج آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کے کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت برا ہوگا اگر کوہلی پانچ اپریل کو آئی پی ایل کے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے طور پر ابتدائی میچ میں ڈیوڈ وارنر کی سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنے اترتے ہیں۔’’ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے ان فوکس سپورٹس نیوز لائیو کے حوالے سے لکھا کہ بطور کھلاڑی آپ دیکھ رہے ہو کہ وہ شدید زخمی ہے، میں گجرات لائنز کے کوچ کے طور پر امید کر رہا ہوں کہ جب ہم ایک ہفتے کے اندر رائل چیلنجرز بنگلور سے کھیلیں گے تو وہ نہیں کھیل رہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ اگر آپ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک میچ نہیں کھیل رہے ہو اور آپ کو اگلے ہی ہفتے آرسی بی کیلئے کھیلنا ہو تو یہ بہت برا پیغام ہوگا کیونکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز جیتنے کی کوشش کرنے کے لئے نہیں کھیلا۔ ہاج نے کہا کہ ایسا پہلے بھی ہوا ہے۔وراٹ ہی نہیں بلکہ ایسے کئی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کیلئے وقت پر نکل گئے۔


Share: